• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

شائع July 3, 2024
— فائل فوٹو/شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو/شٹر اسٹاک

راولپنڈی میں خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ ملزم واجد منصورکی دوسری اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی، ملزم پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔

اہلیہ نے بتایا کہ ملزم نے جھوٹ، فراڈ اور دھوکے کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لیے دوسری شادی کی، ملزم واجد منصور نے مجھ سے 16 تولے طلائی زیورات بھی چھین لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم واجد منصور نے میرے خاندان کو کنوارہ ہونے کا تاثر دے کر دھوکا دیا اور آنکھوں میں دھول جھونکی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024