• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

ایشین و نیشنل تائی کوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتا

شائع July 3, 2024
محمد حماس محلہ دین پور ڈیرہ اسمعیل خان کا رہائشی ہے، فائل فوٹو
محمد حماس محلہ دین پور ڈیرہ اسمعیل خان کا رہائشی ہے، فائل فوٹو

ایشین اور نیشنل تائی کوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتا ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں محمد حماس کے والد نے تھانہ نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔

حماس کے والد محمد ظریف نے مؤقف اپنایا کہ حماس کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ اسے کسی نامعلوم شخص کی کال آئی تھی۔

واضح رہے کہ محمد حماس محلہ دین پور ڈیرہ اسمٰعیل خان کا رہائشی ہے، محمد حماس نے جونئیر اور سینئر کیٹیگری میں ملکی سطح پر متعدد ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔

2 نومبر 2023 کو پاکستان کے محمد حماس نے کامبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ فائنل میں ہم وطن سلمان خان کو 2-0 سے ہرا کر -48 کلوگرام سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024