• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

لاہور ہائیکورٹ: ایم این اے عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر رپورٹ طلب

شائع July 5, 2024
— فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست پر ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ملک سے باہر تھا جب مقدمہ اور انکوائریوں کو شروع کر دیا گیا، عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے۔

عدالت نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024