• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، عطااللہ تارڑ

شائع July 5, 2024
انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے بےشمار مواقع موجود ہیں اور دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تاجکستان اور قازقستان کامیاب رہا، وزیر اعظم نے دورہ قازقستان میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی، ان کے دورے کے دوران کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیل سے بات ہوئی، پاکستان میں مختلف شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے بےشمار مواقع موجود ہیں اور دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے جبکہ وزیراعظم کے دورے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا، شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین پر ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کی، انہوں نے فلسطین میں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کا بھی ذکر کیا، وزیراعظم نے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کی بات کی اور کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پرُامن اور مستحکم افغانستان کی بات کی جبکہ اسلاموفوبیا اور دہشت گردی پر بھی بات کی۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نے آج کے اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات کے متعلق فیصلے کیے ہیں، جو لوگ ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں انہیں فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور جرائم میں ساتھ دینے والے اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے گی۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024