• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

شہباز شریف کی نامزد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو مبارکباد

شائع July 5, 2024
— فائل فوٹو: اسکرین گریب
— فائل فوٹو: اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی شاندار کامیابی پر سر کیئر اسٹارمر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط کرنے، سر کیئر اسٹارمر کی دانشمندانہ اور قابل قیادت میں مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ادھر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ برطانوی انتخابات میں کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نئی برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 4 جولائی 2024 کو ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی جس کے بعد پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر، رشی سوناک کی جگہ برطانیہ کے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے ہاؤس آف کامنز میں 410 سیٹیں حاصل کیں جبکہ کنزرویٹو پارٹی نے 118 نشستیں جیتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024