• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور پیش کردیا گیا

شائع July 8, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمودقریشی کو جیل ٹرائل کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس اور تھانہ شادمان سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔

اے ٹی سی لاہور نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے فردجرم عائد کرنے کے لیے 15جولائی کو طلب کرلیا۔

سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑی لگا کر کوٹ لکھپت جیل میں لایا گیا اور پیشی کی حاضری مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024