• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

موسم کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ

شائع July 8, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت سندھ نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی ٹیم رین ایمرجنسی کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ کے شہر پڈعیدن میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ چھور میں چار اور شہید بینظیر آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں بھی محکمہ میوسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلشن حدید میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024