• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100انڈیکس 81 ہزارکی حد عبور کر گیا

شائع July 9, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ریکارڈ تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 81ہزارکی حد عبورکرگیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگنے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی تھی۔

عارف حبیب کارپوریشن کے احسن محنتی نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو مستحکم آمدنی کے سیزن کی توقعات سے منسوب کیا جب کہ سرمایہ کاروں کی نظریں رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیئرز ہولڈرز کو منافع کی اچھی ادائیگیوں سے متعلق قیاس آرائیاں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں نرمی اور خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری میں نجی شعبے کی مدد کے لیے عالمی بینک کی منظوری نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز لمیٹڈ نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگنے کی وجہ سے 2 گھنٹے تک ٹریڈنگ روک دی گئی تھی، عمارت کو خالی کرا لیا گیا تھا اور آگ پر قابو پانے کے بعد ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی۔

ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک انڈیکس 80 ہزار 738 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں 353 پوائنٹس یا 0.77 فیصد اضافے کے بعد 80 ہزار 566 پر بند ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024