• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان پہلی شکست کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ گیا

شائع July 10, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی، تاہم مسلسل 4 میچز جیتنے والی قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے، جس کے جواب میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے ایک اور نصف سنچری اسکور کی اور وہ 72 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے ساتھ اوپن کرنے والے کامران اکمل صرف 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

صہیب مقصود اور شاہد آفریدی نے بالترتیب 24 اور 20 رنز بنائے، جب کہ شعیب ملک نے 51 رنز کی اور عبدالرزاق 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین، ویرنن فل لینڈر، چارل لینگ ویلٹ اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ چیمپئنز کے کپتان جیک کیلس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے پہلی وکٹ 27 رنز پر گنوائی جب جے پی ڈومنی شارٹ مارنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

سیرل ایروی اور جیک سینمن نے پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سیرل ایروی نے 57 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیکس سینمن بھی 47 گیندوں پر 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سہیل خان نے حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024