• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

پی سی بی کا دونوں کوچز اور کپتانوں پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ

شائع July 10, 2024
سلیکشن کمیٹی میں گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی دونوں شامل ہیں— فوٹوز: اے ایف پی
سلیکشن کمیٹی میں گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی دونوں شامل ہیں— فوٹوز: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کے فارمیٹس کے ہیڈ کوچز اور کپتانوں پر مشتمل پانچ رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پیشرفت سے باخبر پی سی بی کے باوثوق ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کے فارمیٹ کے لیے دو علیحدہ سلیکشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹیوں میں وائٹ بال کی ٹیم کی سلیکشن میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کپتان شامل ہوں گے۔

ان کمیٹیوں میں محدود اوورز کی ٹیموں کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ٹیسٹ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، محمد یوسف، اسد شفیق اور مذکورہ فارمیٹ کے کپتان شامل ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست اور ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے ٹیم کے اخراج کے بعد ٹیم میں سرجری کا آغاز کیا ہے۔

بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سرجری کے عمل کے پہلے مرحلے میں سابق سلیکشن کمیٹی کے اراکین وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کمیٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ’پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے‘۔

پی سی بی نے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024