• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

سویرا ندیم کی ڈان میگزین کی تصاویر وائرل، مداح اداکارہ کے دیوانے ہوگئے

شائع July 11, 2024 اپ ڈیٹ July 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ سویرا ندیم کی ڈان آئیکون میگزین کو دیے گئے انٹرویو کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جنہیں دیکھ کر شائقین اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سویرا ندیم کی تصاویر 30 جون کے ڈان آئیکون میگزین کی زینت بنی تھیں، جن میں اداکارہ کی فٹنیس اور خوبصورتی دیکھ کر شائقین دن رہ گئے، جب کہ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے ڈان آئیکون کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے 15 سال قبل خاموشی سے شادی کرلی تھی، وہ اپنی ذاتی زندگی اور اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تک شیئر نہیں کی تھیں جب کہ آج تک کبھی انہوں نے اپنے بیٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

سویرا ندیم کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ شوبز سے تعلق رکھنے والے گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد شاہد ندیم لکھاری رہے ہیں لیکن اس باوجود ان کے بچے اور شوہر ان کی طرح زندگی گزارنے کے عادی نہیں، وہ انہیں شوبز کی دنیا سے دور رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں 15 برس کی عمر میں تھیٹر سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر مقبول ڈرامے دینے کی وجہ سے انہیں شہرت ملی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مقبول ڈرامے میرے پاس تم ہو میں عدنان صدیقی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے کا ان کا کردار مختصر تھا لیکن بعد ازاں ان کے کردار کو کچھ بڑھایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے صرف ان کا ایک سین ڈرامے کا حصہ تھا لیکن مذکورہ منظر وائرل ہونے کے بعد ان کے مزید مناظر بھی شامل کیے گئے۔

سویرا ندیم کی ڈان آئیکون میں شائع فٹنیس کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے زائد العمری میں ان کی فٹنیس کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024