• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

در فشاں سلیم کی بے خبری میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر مداح برہم

شائع July 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار درفشاں سلیم کی بے خبری میں بنائی مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

در فشاں سلیم کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو برطانوی شہر لندن میں پینٹ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ در فشاں سلیم لندن کے ایک چوک پر آتی ہیں، جہاں ایک گلوکار ان کے ہی مقبول ڈرامے عشق مرشد کا گانا گا رہا ہوتا ہے اور اداکارہ ان کی مختصر ویڈیو بناکر دوستوں کے ہمراہ وہاں سے رخصت ہوتی ہیں۔

ویڈیو میں نظر نہ آنا والا شخص مسلسل در فشاں سلیم کا پیچھا کرکے ان کی ویڈیو بناتا ہے اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اداکارہ کو اس بات کا علم نہیں کہ ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

چند منٹ پر مبنی ویڈیو یوٹیوب اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی، جس میں در فشاں سلیم کو لندن کی گلیوں اور شاپنگ سینٹرز میں دوستوں کے ہمراہ گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں در فشاں سلیم اور ان کے دوستوں کو اس طرح دیکھا جا سکتا ہے جیسے انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ اتفاق نہیں ہوسکتا کہ در فشاں سلیم کے ڈرامے کا گانا ہی گایا جا رہا ہے اوراداکارہ وہاں پر پہنچیں اور کوئی ان کا پیچھا کرکے ویڈیو بناتا رہے۔

لیکن زیادہ تر صارفین نے ویڈیو بنانے والے کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ ویڈیو بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے، دوسروں کی پرائیویسی اور نجی زندگی کا خیال رکھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جہاں لوگوں نے در فشاں سلیم کی بے خبری میں بنائی گئی ویڈیو پر تنقید کی، وہیں بعض مداحوں نے اداکاروں کے لباس اور وزن پر بھی تبصرے کیے اور ان کے لباس کو نامناسب بھی قرار دیا اور بعض صارفین نے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024