• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

امام حسینؓ نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا، عاشورہ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کا پیغام

شائع July 17, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عاشورہ پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امام حسینؓ نےظلم کےخلاف آواز اٹھانےکا درس دیا،کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے ثابت کردیا کہ حق لازوال اور باطل مٹنے کیلئے ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ حضرت امام حسینؓ کی میدان کربلا میں شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے، امام حسینؓ نے مشکلات کے باوجود ظالم و جابر حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کیا، امام حسینؓ نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اورآزمائشوں پرثابت قدم رہنے کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ اور بہادر ساتھی ظلم کے خلاف مزاحمت کی عظیم مثال ہیں، آج اسلام امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے، آج کشمیری اور فلسطینیوں کو آزمائشوں اور مصائب کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور بے شمار فضائل اور تاریخی واقعات کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے، اس دن نواسہ رسولﷺ نے حق اور باطل کی لڑائی میں جانوں کا نذرانہ دے کر حق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا، امام حسینؓ کی شہادت ہمیں باطل اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے یہ ثابت کردیا کہ حق لازوال اور باطل مٹنے کے لیے ہے، امام حسینؓ کربلا کے میدان میں یزید کی جابرانہ حکومت کے خلاف جرات و استقامت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کا اعادہ ہے کہ امت مسلمہ کو ہمیشہ حق و صداقت پر ڈٹے رہنا ہے، فلسطین کے لوگ عظیم مقصد کےلیے بے پناہ مشکلات برداشت کر رہے ہیں، فلسطینی قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اپنے حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ فلسطینیوں کی طرح مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی انتہائی جابر اور غاصب قوتوں کے مظالم سہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس وقت بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اس مشکل وقت میں ضروری ہے ہم صبر، اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یزیدیت درحقیقت ایک سوچ کا نام ہے جس کا مقصد ظلم و جبر کا نظام قائم کرنا ہے، آج کے دِن ہمیں تجزیہ کرنا چاہیے کہ کون سے عناصر خود غرضانہ مفادات کیلئے اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ندرونی و بیرونی خطرات کے پیش نظر ہمیں فروعی، مسلکی، لسانی اختلافات کو بھلانا ہوگا اور ایثار و قربانی، رواداری، اتحاد اور نظم و ضبط جیسے اعلیٰ اوصاف کو فروغ دینا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئیے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں سے درس حاصل کریں، آزمائشوں میں بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

فلسینی اور کشمیری عوام انصاف اور آزادی کیلئے سخت مشکلات کاسامناکررہےہیں،صدر فلسینی اور کشمیری عوام کی جدوجہد انکے پائیدار عزم و استقلال،جذبے کا ثبوت ہے،صدرمملکت قوم کی خاطر ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرناچاہیے،صدرمملکت پوری قوم سے صبر اور محنت کرنے،انصاف کیلئے کھڑے ہونے کی اپیل کرتا ہوں،آصف زرداری ہمیں غریبوں اور ناداروں کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے،آصف زرداری

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024