• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

’انتشار پھیلانے والوں کیخلاف اتحاد کربلا کا پیغام ہے‘، بلاول بھٹو کا شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت

شائع July 17, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام ہے۔

یومِ عاشور پرجاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے حق، انصاف اور صداقت کے اصولوں کو قائم رکھنے کا یادگار دن ہے، شہدائے کربلا کی ظالم کے خلاف جدوجہد کی کہانی ہر مظلوم انسان کے لیے درس گاہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کربلا کی قربانی انتشار پسندی سے انکار کی اہمیت اجاگر کرتی ہے، کربلا کا پیغام ہے کہ امتِ مسلمہ کو انتشار پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) خاتم النبیین رسول اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں، زاکرین اور علمائے کرام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024