• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

شائع July 17, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 3 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

حکام نے کہا کہ دھماکا ضلع کوہاٹ کے درہ آدم خیل کے علاقے میں ہوا، دھماکے میں 3 مزدور جاں بحق ہوئے جب کہ 4 کان کن زخمی بھی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اور جاں بحق افراد کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شہریوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024