• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں 5 بچے مین ہول میں گرگئے، 2 جاں بحق، 3 زخمی

شائع July 17, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

ملک کے سب سے بڑے شہر، سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع ملیر میں 5 بچے مین ہول میں گرگئے جن میں سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

کراچی پولیس نے کہا کہ مین ہول میں 5 بچوں کے گرنے کا افسوسناک حادثہ ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے کھوسو محلے میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ مین ہول میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جب کہ 3 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سالہ حسنین اور 10 سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی 3 بچوں میں ثاقب اور پرویر شامل ہیں جب کہ ایک بچے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024