• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کراچی میں ہیٹ ویو سے جلوس میں شریک 250 سے زائد عزادار بیہوش

شائع July 17, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں یوم عاشور کے موقع پر سخت گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں عزاداروں نے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور شدید گرمی کے سبب جلوس میں شریک 250 سے زائد عزادار بے ہوش ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں 10 محرم الحرام کو سخت گرمی کے باوجود عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواتین، بچے اور بزرگ سمیت ہر طبقے و عمر کے افراد جلوس میں پیش پیش رہے۔

اس دوران ہیٹ ویو کے سبب جلوس میں شریک 250 سے زائد عزادار متاثر ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے گرمی کی شدت میں کمی کے لیے جلوس کے دوران ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیا جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی۔

منتظمین نے بتایا کہ یہاں گرمی سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا جارہا ہے، اس بار گرمی زیادہ ہے، ٹھنڈا پانی پلایا جارہا ہے جبکہ آئس ٹاول بھی بانٹے جارہے ہیں۔

جناح ہسپتال کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ یہاں مسلسل گرمی سے متاثرہ مریض آرہے ہیں اور اُنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہم یہاں موجود ہیں۔

دس محرم کے جلوس میں ماتم کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو بھی فوری طبی امداد فراہم کی جاتی رہی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024