• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

یوم عاشور: رینجرز کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

شائع July 17, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

سندھ رینجرز کی جانب سے یوم عاشور پر کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایات پر کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص، دادو، جامشورو، سیہون، نواب شاہ اور دیگر شہروں میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

کراچی میں مرکزی جلوس کی اجتماع گاہ نشتر پارک اور جلوس کے دیگر روٹس کو سیکیورٹی کے حوالے سے کلیئر کیا گیا۔

رینجرز اہلکار انتہائی حساس اور حساس امام بارگاہوں میں مجالس کی سیکیورٹی پر بھی مامور ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علما نے محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024