• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

کراچی: پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی فراہم کیا جانے لگا

شائع July 22, 2024
خواتین نے شکوہ کیا کہ یہ بدبو دار پانی کسی استعمال کے قابل نہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
خواتین نے شکوہ کیا کہ یہ بدبو دار پانی کسی استعمال کے قابل نہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کارکردگی کا پول کھل گیا اور عزیز آباد کے مکینوں کو پینے کے پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی فراہم کیا جانے لگا۔

ڈان نیوز کے مطابق عزیز آباد میں کئی ماہ سے پانی کی قلت کے خلاف شکایات اور احتجاج کے بعد پانی کی فراہمی بحال ہوئی تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تاہم یہ خوشی اس وقت ختم ہوگئی جب نلوں میں صاف پانی کے بجائے سیوریج ملا پانی آنے لگا۔ خواتین نے شکوہ کیا کہ یہ بدبو دار پانی کسی استعمال کے قابل نہیں۔

مکینوں نے بتایا کہ سیوریج ملے گندے پانی کی فراہمی پر واٹر بورڈ میں شکایات درج کروائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

سیوریج بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کو جلد حل کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024