• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

ایف آئی اے کی زائد بلنگ پر آئیسکو حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش

شائع July 22, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی تحقیقاتی بیورو(ایف آئی اے) نے بجلی کی اوور بلنگ پر تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں پیش کرتے ہوئے پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں زائد یونٹ شامل کرنے پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں ایف آئی اے نے پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں زائد یونٹ شامل کرنے پر آئیسکو حکام کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئیسکو کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈالے گئے اور اضافی یونٹس سے متاثرہ صارفین کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئیسکو کبھی تاخیر تو کبھی جلد ریڈنگ لے کر صارفین کو اضافی بل بھیجتا رہا اور نظام میں خرابی کے باعث 13 ہزار 324 صارفین کو زائد بل بھیجے گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے یونٹس میں ردوبدل سے بل 3ہزار سے بڑھ کر 8ہزار تک جا پہنچا۔

ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں آئیسکو حکام کے خالف نااہلی اور غفلت برتنے پر کارروائی کی سفارش کی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024