• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

خیبر پختونخوا سے پسند کی شادی کر کے کراچی آنے والا جوڑا منگھوپیر میں قتل

شائع July 22, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا سے پسند کی شادی کر کے کراچی آنے والے جوڑے کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قتل کردیا گیا۔

منگھوپیر پولیس کے ایس ایچ او بشیر احمد وڈھو نے بتایا کہ 22 سالہ عادل محمد اور 20 سالہ سائرہ لقمان کو جی-19 بس اسٹاپ کے قریب امیر محمد گوٹھ کی کچی آبادی میں ایک گھر کے اندر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کے جسموں پر چھریوں کے زخم کے بھی نشان تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولین نارتھ ناظم آباد کے حسین ڈی سلوا ٹاؤن کے رہائشی تھے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا منگھوپیر میں چھپ کر رہ رہا تھا کیونکہ لڑکی کے والدین ان کی شادی کے خلاف تھے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں کا سراغ لگایا، ابتدائی طور پر دو خواتین ان کے کرائے کے گھر میں داخل ہوئیں جنہوں نے وہاں جوڑے کی موجودگی کی ’تصدیق‘ کی۔

بعد ازاں، تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا اور ان کی لاشوں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024