• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

صدر مملکت نے ’کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ‘ کی توثیق کردی

شائع July 23, 2024
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کردی، ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری میں شادی کی عمر 18سال کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایوان صدر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، مسیحی برادری بھی اتنی ہی پاکستانی ہے جتنے ہم ہیں۔

خیال رہے کہ مسیحی برادی میں شادی کے لیے مرد کی عمر 16 سال اور خاتون کے لیے 13سال تھی، تاہم صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کے بعد یہ شادی کی عمر 18 سال ہوگئی ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانا چاہتے ہیں، میں حکومت کو ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانے کے لیے کہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں ہم نے مل کر انہیں حل کرنا ہے، شدت پسندی اور فرقہ واریت کی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024