سندھ: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 14 اگست تک توسیع
محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہیٹ ویو اور متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 14 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں 14 اگست کے جشن سمیت دیگر غیرنصابی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے اور تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔