• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

شائع July 24, 2024
فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

کراچی میں صبح سے ہی بادلوں کا راج ہے اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں صبح سے ہی مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے جس سے گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری شدید گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر، شارع فیصل، لیاری، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، دن گزرنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے ، جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ناتھا خان پل کا درمیانی حصہ دھنس گیا

دوسری جانب، کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پل کا درمیانی حصہ دھنس گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

ٹریفک جام ہونے سے ڈرگ روڈ سے ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جب کہ متاثرہ سڑک کی مرمت کاکام تاحال شروع نہیں کرایا جاسکا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے درمیانے ٹریک کو بند کر دیا گیا، ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ سڑک کے متاثرہ حصے پر رکاوٹیں لگا کر اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں، متاثرہ سیکنڈ ٹریک کی مرمت کے بعد رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024