• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

سابق نگران وزیر محمد علی معاون خصوصی برائے توانائی تعینات

شائع August 4, 2024
معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی— فائل فوٹو بشکریہ میٹس گلوبل
معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی— فائل فوٹو بشکریہ میٹس گلوبل

سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں جہاں انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا اور ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہو گا۔

محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے توانائی اور پیٹرولیم کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024