• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

رنبیر کپور سے موازنے پر خوشی نہیں ہوئی، برا لگا، شہزاد نواز

شائع August 15, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار شہزاد نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے بھارتی اداکار رنبیر کپور سے موازنے پر انہیں خوشی نہیں ہوئی بلکہ انہیں برا لگا۔

شہزاد نواز نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

فیصل قریشی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پوڈکاسٹ کا آغاز کیا اور شہزاد نواز ان کے پہلے مہمان تھے، جہاں دونوں نے شوبز انڈسٹری سمیت سماجی مسائل پر کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام کے دوران فیصل قریشی نے انہیں بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ بولی وڈ کے نئے اداکار رنبیر کپور سے کیا گیا اور انہیں پاکستانی رنبیر کپور قرار دیا گیا، ایسا کیوں نہیں کہا گیا کہ بھارتی اداکار پاکستانی اداکار جیسے ہیں؟

اس پر شہزاد نواز نے بھی کہا کہ بلکل ایسا کیوں کہا گیا کہ وہ رنبیر کپور جیسے دکھتے ہیں؟ ایسا کیوں نہیں کہا گیا کہ رنبیر کپور پاکستانی اداکار کی طرح نظر آتے ہیں۔

شہزاد نواز نے دلیل دی کہ ایک تو وہ رنبیر کپور سے عمر میں بھی بڑے ہیں اور وہ بھارتی اداکار جیسے نہیں بلکہ بھارتی اداکار ان جیسے دکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا رنبیر کپور سے موازنہ انہیں برا لگا، انہیں سن کر خوشی نہیں ہوئی جب کہ ان کے بعض مداحوں کو بھی ایسا موازنہ خراب لگا اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ رنبیر کپور کو شہزاد نواز جیسا کہا جائے۔

سینیئر اداکار نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل ایسا رویہ اور محرومی ہمیں انگریزوں سے ورثے میں ملی، ہمیں اپنا موازنہ دوسرے ممالک کے لوگوں سے کرنے کی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کی معروف اور بڑی شخصیات کے لیے یہ مثالیں دی جائیں اور دوسرے ممالک کے لوگ ایسا کہنے لگیں کہ فلاں شخص پاکستانی شخص جیسے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025