• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

انسانوں کے ساتھ کم، کُتوں کے ساتھ زیادہ بیٹھتی ہوں، مصباح ممتاز

شائع August 15, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ مصباح ممتاز نے کہا ہے کہ وہ انسانوں کے بجائے جانوروں اور خصوصی طور پر اپنے پالتو کُتوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتی ہیں۔

مصباح ممتاز نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جہاں شوبز اور ماڈلنگ میں جانا معیوب سمجھا جاتا ہے اور جب انہوں نے ماڈلنگ کیریئر شروع کیا تو انہیں خاندان سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے مطابق اگرچہ ہنزہ سے بہت ساری لڑکیاں بہت سارے شعبوں میں جاکر خطے، ملک اور قوم کا نام روشن کر رہی ہیں، تاہم اس باوجود وہاں مسائل موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ ذہنی سکون کے لیے سیر و سیاحت کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں، اس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ اور پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شام کو وہ اکثر اپنے پالتو کُتوں کے ساتھ وقت گزارتی ہیں، ان کے پاس چار خوبصورت کُتے ہیں۔

مصباح ممتاز کا کہنا تھا کہ وہ انسانوں کے بجائے کُتوں کے ساتھ بیٹھنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں کیوں کہ انسانوں کے مقابلے جانور زیادہ وفادار ہوتے ہیں، وہ پیار دیتے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان سامنے اور منہ پر تو پیار دیتے ہیں لیکن پیٹ پیچھے برائیاں کرتے ہیں اور ان کی گفتگو کا مرکز خواتین ہوتی ہیں۔

مصباح ممتاز کے مطابق اگرچہ وہ بھی مردوں کی گفتگو کا مرکز رہی ہیں لیکن انہیں انسانوں کے بجائے کُتوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے، کیوں کہ جانور وفادار ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025