• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

صرف ہتھیار ڈالنے اور آئین ماننے والوں سے بات چیت ہوگی، محسن نقوی

شائع August 30, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صرف ہتھیار ڈالنے اور آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی۔

کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات ہوئی جس دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہر سطح پر فوری اقدامات کیے جائیں گے، صرف ہتھیار ڈالنے اور آئین کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس فتنے کا سر سختی سے کچلا جائے گا، دہشت گرد گروہوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ریاست کونہ ماننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کی دہشت گردی میں ملوث کسی گروہ سےکوئی رعایت نہیں ہوگی، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے لیکن ریاست کی رٹ کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے، ہمارے لوگوں کو شہید کرنے والوں کو بھاگنے یا چھپنے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 افراد کو قتل کردیا تھا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ، قلات، پسنی اور سنتسر میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔

سبی، پنجگور، مستونگ، تربت، بیلہ اور کوئٹہ میں دھماکوں اور دستی بم حملوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں، حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آوروں نے مستونگ کے بائی پاس علاقے کے قریب پاکستان اور ایران کو ملانے والے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

قلات کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) دوستین دشتی کے مطابق ضلع قلات میں رات بھر ہونے والے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024