• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل، قاسم علی شاہ سے وزارت صحت کا قلمدان لینے کا فیصلہ

شائع August 30, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزارت صحت کا قلمدان قاسم علی شاہ سے لے کر احتشام ایڈووکیٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے قلمدان میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سید قاسم علی شاہ سے صحت کی وزارت لے کر احتشام ایڈوکیٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سید قاسم علی شاہ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا جائے گا اور مشال یوسفزئی سے یہ قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے سمچری گورنر ہاؤس ارسال کردی گئی ہے جو انہیں موصول بھی ہو گئی ہے۔

گورنر کی سمری پر دستخط کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024