• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی

شائع August 31, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی اعلی قیادت کا مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد صحافی نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔

خواجہ آصف نے صحافی کو جواب دیا کہ وہ ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کے زریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے جواب دیا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں پارٹی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن اور محمود اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024