• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

پشاور: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کا ضلعی ایجوکیشن آفس پر دھاوا، عملے پر تشدد

شائع August 31, 2024
تحصیل چیئرمین نے حملہ حامی ملازم کا تبادلہ کرنے پر کیا — فوٹو: ڈان نیوز
تحصیل چیئرمین نے حملہ حامی ملازم کا تبادلہ کرنے پر کیا — فوٹو: ڈان نیوز

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل چیئرمین نے اپنے حامی ملازم کا تبادلہ کرنے پر ساتھیوں سمیت ضلعی ایجوکیشن افسر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ نے ساتھیوں سمیت حملہ کرکے ڈی ای او آفس کے شیشے توڑے اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا، حملے کے دوران انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تحصیل چیئرمین نے حملہ حامی ملازم کا تبادلہ کرنے پر کیا۔

ضلعی ایجوکیشن آفس نے کہا ہےکہ انعام اللہ نے حملہ کر کے کارسرکار میں مداخلت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم محکمہ تعلیم کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024