• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

کراچی: سائٹ ایریا میں تیز رفتار بس نے شہریوں کو روند ڈلا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شائع September 2, 2024
ٹریفک حادثہ اوتھل میں پیش آیا—فائل/فوٹو: ڈان نیوز
ٹریفک حادثہ اوتھل میں پیش آیا—فائل/فوٹو: ڈان نیوز

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ سائٹ ایریا میں باوانی چالی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، واقعہ میں ایک موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، ریسکیو رضاکاروں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ عوام اپنے طور پر اس کی تلاش شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024