• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

پشاور: 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں خارج

شائع September 2, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

9 مئی کو احتجاج و توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بریت کی درخواستیں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت پشاور نے خارج کردیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال نے کی، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان طلب کرلیے۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بریت کے لیے دائر درخواستیں خارج کردیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی فضل الہیٰ، محمد آصف خان، ارباب شیر علی کے علاوہ سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عارف یوسف سمیت 29 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر 9 مئی کو مختلف مقامات پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کا الزام ہے، ملزمان نے احتجاج کے دوران نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا جب کہ احتجاج کے دوران ایک شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں، انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے مقدمے کی مزید سماعت 6 ستمبر ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024