• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

پی ٹی آئی کا سینیٹ، قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ

شائع September 2, 2024
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس — فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس — فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی سخت مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ شریک ہوئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں بل کی مخالفت کے احکامات جاری کیے۔

بیرسٹر گوہر نے بطور چیئرمین ممبران کو پارٹی فیصلے کے مطابق ایوان میں حکمت عملی کے احکامات جاری کیے جب کہ ممبران اسمبلی و سینیٹ کو زبانی اور تحریری طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کردیا گیا۔

علاوہ ازیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات سے متعلق ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024