• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

اسلام آباد کی سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکاروں کا ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

شائع September 2, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ کے زور پر دس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ روات پولیس نے پیٹرولیم ایجنسی میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی میں ملوث اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کے نام اگل دیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دو اہلکاروں طارق محمود اور محمد عمران اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تعینات ہیں اور راولپنڈی پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار کرکے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈکیتی کے لیے سرکاری اسلحہ اور وائرلیس استعمال کرتے تھے۔

ملزمان نے چھ ساتھیوں کے ہمراہ 22 اگست کو پیٹرولیم ایجنسی پر ڈاکا بھی ڈالا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024