• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

نیدرلینڈز: سعد رضوی اور اشرف جلالی کے خلاف قتل پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت

شائع September 2, 2024
اشرف جلالی، گیرٹ ولڈرز اور سعدی رضوی— فائل فوٹوز: ڈان/ رائٹرز/ اے ایف پی
اشرف جلالی، گیرٹ ولڈرز اور سعدی رضوی— فائل فوٹوز: ڈان/ رائٹرز/ اے ایف پی

ہالینڈ کی سیکیورٹی عدالت میں تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف پیر کو انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل کے لیے لوگوں کو مشتعل کرنے کی مبینہ کوششوں کا مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز کی استغاثہ نے 56 سالہ اشرف جلالی پر اپنے چاہنے والوں کو قتل پر اکسانے کا مقدمہ چلایا جہاں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کو قتل کرنے کے لیے اکسایا اور ان سے آخرت میں اس کا انعام ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو قتل پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائے جانے کے بعد اب سعد رضوی پر بھی نیدرلینڈز کے عدالتی حکام کو شبہ ہے کہ انہوں نے پیروکاروں کو ولڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دی۔

عدالت میں گریٹ ولڈرز نے کہا کہ اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ یہ عدالت ایک مضبوط پیغام دے گی کہ اس ملک میں فتویٰ لگانا ناقابل قبول ہے۔

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ عدالتی احاطے میں ہوئی۔

ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان باہمی قانونی معاونت کے لیے کوئی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ دونوں افراد عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی کسی اور فرد نے ان کی نمائندگی کی۔

پچھلے سال ستمبر میں، ججوں نے خالد لطیف کو ولڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی جنہوں نے نے اگست 2018 میں حضور اکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ منعقد کرانے کی کوشش کی تھی۔

ولڈرز کے اس اعلان پر پاکستان بھر میں شدید مظاہرے کیے گئے تھے جس پر انہوں نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھی، انتہا پسند قانون دان کو 2004 سے 24 گھنٹے ریاستی تحفظ حاصل ہے۔

ایک جج نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس مقابلے کے اعلان کے بعد مسلمان برداری میں کافی بے چینی اور غم و غصے کی کیفیت تھی اور ولڈرز کو ہزاروں نہیں تو سینکڑوں کی تعداد جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

ولڈرز نے عدالت میں کہا کہ میں نے مقابلہ کے انعقاد کی کوشش کی تھی کیونکہ جن ملکوں میں قانون اس کی اجازت دیتا ہے، وہاں آزادی اظہار رائے کی اجازت نہ ملنا ناقابل قبول ہے۔

انتہا پسند قانون دان نے مزید کہا کہ پچھلے 20 سالوں سے میری سوچنے، بولنے، لکھنے کی آزادی سلب کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دتوے لگانا سب سے بدتر عمل ہے کیونکہ یہ کبھی پیچھا نہیں چھوڑتے اور مجھے اب بھی روزانہ کی بنیاد پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت آج متوقع ہے جس کا فیصلہ 9 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

ایک پراسیکیوٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اشرف جلالی کا مقصد ولڈرز کو قتل کرنا تھا اور ان کا پاکستان میں بڑا اثر و رسوخ ہے۔

تحریک لبیک پاکستان توہین مذہب کے الزامات کے خلاف بڑے بڑے مظاہروں اور جلسے جلوسوں کے انعقاد کے لیے شہرت رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024