• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

کراچی: سرجانی ٹاؤن سے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار

شائع September 2, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والے گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا گینگ دس ملزمان پر مشتمل ہے جو عموماً گھر میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرتا ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ 11 دسمبر 2023 کو بھی روزی گوٹھ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کی جبکہ 19 مئی 2024 کو سیفل المری گوٹھ میں باڑے میں واردات کے دوران کئی مویشی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان نے 28 اگست 2024 کو بھی سیفل المری گوٹھ میں واقع ایک اور باڑے میں واردات کی تھی البتہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان مویشی، ٹرک اور اپنی ایک موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید بھی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئےموبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024