• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

وہاب بگٹی اور صاحبان کے ہنی سنگھ کے ساتھ گانے ریلیز

شائع September 2, 2024 اپ ڈیٹ September 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کوک اسٹوڈیو پاکستان فیم بلوچی فوک گلوکار وہاب بگٹی اور سندھی لوک فنکارہ صاحبان کے بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ گانے ریلیز کردیے گئے۔

وہاب بگٹی اور صاحبان نے پہلی بار کسی بھی بھارتی یا کسی غیر ملکی گلوکار کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

دونوں گلوکاروں نے ہنی سنگھ کے گانوں میں اپنی منفرد آواز میں گلوکاری کرکے موسیقی کے عالمی شائقین کو محظوظ کیا۔

وہاب بگٹی نے ہنی سنگھ کے ساتھ ان کے گانے ”بیبا“ میں اشتراک کیا ہے، جس میں اٹلی کے ایک گلوکار نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

”بیبا“ انگریزی، ہندی، فرانسیسی اور بلوچی زبان کا مکسچر ہے، جس میں ریپنگ سمیت لوک گلوکاری کی جھلک بھی شامل ہے۔

اسی طرح سندھی لوک گلوکارہ اور کوک اسٹوڈیو کے گانے ’آئی آئی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ صاحبان نے ہنی سنگھ کے ساتھ ان کے گانے ”ریپ گاڈ“ میں اشتراک کیا ہے۔

”ریپ گاڈ“ بھی ہندی، پنجابی، انگریزی اور سندھی سمیت دیگر زبانوں کا مکسچر ہے اور صاحبان نے اس میں سندھی زبان میں لوک گلوکاری کی ہے۔

دونوں پاکستانی گلوکاروں نے ہنی سنگھ کے ساتھ ان کے میوزک ایلبم ”گلوری“ میں ان کے گانوں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

ان کے ایلبم میں مجموعی طور پر 18 گانے شامل ہیں، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے گلوکار بھی ان کے ساتھ گلوکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں اور فوری طور پر ایلبم کی ویڈیوز ریلیز نہیں کی گئیں۔

ٹی سیریز کے تحت ریلیز کیے گئے میوزک ایلبم کی آڈیو ریلیز کردی گئی، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وہاب بگٹی کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے ہے اور انہیں کوک اسٹوڈیوز سیزن 14 کے بلوچی گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت ملی تھی۔

ان کی طرح صاحبان کے تعلق صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر سے ہے اور انہوں نے کوک اسٹوڈیو سیزن 15 میں سندھی گانا ’آئی آئی‘ گایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024