• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

شکست پر بہت مایوسی ہوئی، فٹنس کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے، شان مسعود

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو:ڈان نیوز
فائل فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہوم سیریز میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی، ہم نے دو بہترین مواقع ضائع کردیے اور خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں اپنی مینٹل اور فزیکل فٹنس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی تاریخی شکست کے بعد بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں شکست سے سبق نہیں سیکھا، ہمارا خیال تھا کہ ہم آسٹریلیا میں اچھا کھیل رہے تھے مگر جیت نہیں پارہے تھے تاہم ہوم سیریز میں بھی ہم سے بہت سی غطلیاں ہوئیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہوم سیریز کے لیے 10 ماہ تک انتظار کیا اور ہمارے پاس دونوں ٹیسٹ میچز میں بنگلہ دیش کو آؤٹ کرنے کے مواقع تھے، خاص طور پر دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 26 پر 6 آؤٹ ہونے کے بعد ہمارے پاس نادر موقع تھا لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے اور انہیں میچ میں واپس آنے کا موقع دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں مینٹل اور فزیکل فٹنس کی ضرورت ہے اور خاص طور پر بیٹرز اور باؤلرز کو پانچوں دن تک فٹ رہنا ضروری ہے، ہم نے پچھلا ٹیسٹ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کھیلا لیکن اس میچ میں ہم نے 3 فاسٹ اور ایک اسپنر کو میدان میں اتارا لیکن دونوں اننگز میں ہم ایک فاسٹ باؤلر سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں صائم ایوب اور میں نے ملکر اچھی شراکت قائم کی، اس کے علاوہ بھی چھوٹی پارٹنرشپ بنی لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی لٹن داس کی طرح بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد مجھے لگا یہ اسکور بہت ہے اور پھر 26 پر 6 آؤٹ کرنے کے بعد ہمیں مزید صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی جس سے ہم شاید یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی پوزیشن میں آجاتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

شان مسعود نے دعویٰ کیا کہ ہم اس وقت درست سمت میں جارہے ہیں اور تواتر کے ساتھ کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں، ٹیم سلیکشن میں بھی مستقل مزاجی کے ساتھ جارہے ہیں، البتہ شاہین اور نسیم شاہ تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں اس لیے ہر میچ میں ان سے توقع نہیں کی جاسکتی تاہم ہم نے جیسی پرفارمنس دینی تھی ویسی نہیں دے سکے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کردی، پاکستان کو دوسری بار ہوم سیریز پر کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ نے 2022 میں پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی باؤلرز 185 ہدف کے دفاع میں ناکام ر ہے اور مہمان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کرکے پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024