• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے امیر محمد دستی تھانے کا انویسٹی گیشن سب انسپکٹر امان اللہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

فائرنگ سے جاں بحق سب انسپکٹر کی پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں صوبائی وزرا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024