• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

کولکتہ ریپ قتل کیس: سابق کالج پرنسپل مبینہ بےضابطگیوں کے الزام میں زیر حراست

شائع September 3, 2024
سندیپ گھوش کو بدعنوانی کےالزام میں حراست میں لیا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز
سندیپ گھوش کو بدعنوانی کےالزام میں حراست میں لیا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی پولیس نے کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل کو نوجوان خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے بعد مبینہ طور پر بےضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بتایا ہے کہ سندیپ گھوش جنہوں نے اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد کالج کے پرنسپل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا انہیں پیر کو بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سی بی آئی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس کیس کے سلسلے میں ہسپتال کو سامان فراہم کرنے والے دو دکانداروں اور سندیپ گھوش کے قریبی ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

تاہم ’رائٹرز‘ فوری طور پر سندیپ گھوش یا ان کے وکیل سے رابطہ کرنے سے قاصر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 31 سالہ خاتون ڈاکٹر کے بہیمانہ ریپ اور قتل نے خواتین کے لیے کام کرنے والی جگہ پر مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے کے مطالبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہروں کو جنم دیا تھا۔

2012 میں نئی دہلی میں ایک چلتی ہوئی بس میں 23 سالہ طالبہ کے ہولناک گینگ ریپ اور قتل کے بعد سخت قوانین متعارف کرائے گئے تھے، لیکن سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ کولکتہ میں پیش آنے والے واقعے نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت میں خواتین کس طرح جنسی تشدد کا شکار ہو رہی ہیں۔

قبل ازیں ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک پولیس رضاکار کو گزشتہ ماہ جرم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024