• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

سندھ اسمبلی میں غیرملکی تارکین وطن کے خلاف تحریک التوا منظور

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

سندھ اسمبلی نے صوبے میں مقیم غیرملکی تارکین وطن کے خلاف حکومت کی تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدرارت میں شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے بعد پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے پر تحریک التوا پیش کی۔

وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار نے تحریک التوا پر بحث کروانے کی تائید کی لیکن اس دوران پیپلز پارٹی کی رکن ماروی راشد کے تارکین وطن کے حوالے سے ریمارکس پر اپوزیشن اراکین برہم ہو گئے۔

اسپیکر نے معاملے کو سنبھالنے کے لیے کاروائی سے ماروی راشدی کے جملے حذف کروا دیے۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ ہم کسی قوم کے خلاف نہیں ہیں اور سندھ نے ہجرت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔

ایم کیو ایم کے رکن اعجاز الحق نے کہا کہ ہم ہجرت کے وقت اپنے حصے کا پاکستان اپنے ساتھ لائے تھے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر طویل بحث کے بعد اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاجس کے بعد اجلاس جمعہ 6 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024