• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

ترکیہ میں موساد کا مالیاتی نیٹ ورک چلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ترکیہ نے کوسووو کے رہائشی کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا مالیاتی نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترک خفیہ ایجنسی نے بتایا کہ کوسووو کے رہائشی لریدون ریک شپی کو 30 اگست کو حراست میں لیا گیا جہاں ان پر ترکیہ میں موساد کے لیے کام کرنے والوں کو فنڈز ٹرانسفر کرنے کا الزام ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے ملک ترکیہ نے رواں سال موساد سے تعلق کے الزام میں 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 اگست کو ترکیہ میں داخلے کے بعد سے ہی ریک شپی کی نگرانی کی جا رہی تھی اور ان پر مشرقی یورپی ممالک بالخصوص کوسووو سے ترکی میں کام کرنے والے موساد کے ایجنٹوں کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ریک شپی نے جو فنڈز منتقل کیے جو مبینہ طور پر شام میں خفیہ اجتماعات کے لیے استعمال ہوئے اور انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی کارروائیاں کیں اور ڈرون کے ذریعے آپریشنز کیے۔

ریک شپی نے ترکیہ میں فنڈز منتقل کرنے کے لیے رقم ٹرانسفر کرنے والی سروسز کا استعمال کیا اور یہ رقم موساد کے لیے کام کرنے والوں کو منتقل کی جنہوں نے یہ رقم شام میں موجود اپنے اثاثوں کو فراہم کی اور اس سلسلے میں کرپٹو کرنسی کا بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024