• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

شوہر کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر مریم نفیس کو تنقید کا سامنا

شائع September 14, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے حال ہی میں شوہر امان احمد کے ہمراہ فوٹوشوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ کروائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے شوہر کے ساتھ لندن میں فوٹوشوٹ کروایا، جس میں دونوں کو سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹوشوٹ میں مریم نفیس نے بولڈ مغربی طرز کے لباس پہننے کا انتخاب کیا جب کہ ان کے شوہر نے روایتی فل سوٹ پہنا اور دونوں رومانوی انداز میں دکھائی دیے۔

شوہر کے ہمراہ بولڈ لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کے شوہر نے تو مکمل لباس پہن رکھا ہے لیکن انہوں نے نہیں پہنا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نام کا طعنہ دیتے ہوئے انہیں بولڈ اور مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اداکارہ کا نام کتنا پیارا ہے لیکن ان کے کام دیکھ کر ہر کسی کو تعجب ہو رہا ہے۔

کچھ مداحوں نے مریم نفیس کے لباس کو دیکھ کر توبہ توبہ اور استغفار بھی لکھا جب کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔

مریم نفیس اور امان احمد کی تصاویر پر شوبز شخصیات نے بھی تبصرے کیے اور انہوں نے جوڑی کو پیارا اور خوبصورت قرار دیا۔

مریم نفیس کی جانب سے شوہر کے ساتھ کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024