• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

محکمہ ایکسائز سندھ کا پریمیئم نمبر پلیٹس کی آن لائن بولی شروع کرنے کا اعلان

شائع September 18, 2024
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو: اے پی پی
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو: اے پی پی

محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی شروع کرنے کا اعلان کیا جہاں ان مہنگی نمبر پلیٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے اور پریمیئم نمبر پلیٹس کے لیے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شرکا پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے اور خواہشمند افراد کو آن لائن بولی کے ذریعے پریمیئم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملےگا۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی بولی لگائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور اس سلسلے میں پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024