• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:57am
  • ISB: Fajr 4:40am Sunrise 6:03am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:57am
  • ISB: Fajr 4:40am Sunrise 6:03am

بھارتی اداکار رجنی کانت دل کے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل

شائع October 1, 2024
— فوٹو:فائل
— فوٹو:فائل

بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار 76 سالہ بھارتی اداکار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار کا دل سے متعلق ایک آپریشن کرنا ہے، تاہم اداکار کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ہسپتال یا اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

رجنی کانت ان دنوں ہدایت کار گناویل راجا کی فلم ویٹائیاں اور لوکیش کنگ راج کی فلم کولی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہ چند دن پہلے ہی چنئی واپس آئے تھے۔

خیال رہے کہ ایک دہائی قبل سپر اسٹار کا سنگاپور میں گردے کی ٹرانسپلانٹیشن ہوئی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 اکتوبر 2024
کارٹون : 1 اکتوبر 2024