• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:57am
  • ISB: Fajr 4:40am Sunrise 6:03am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:36am Sunrise 5:57am
  • ISB: Fajr 4:40am Sunrise 6:03am

حکومت کی تاجر برادری کے وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی

شائع October 1, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

وفاقی حکومت نے تاجر برادری کے ایک وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کی سربراہی میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اپٹما وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

ملاقات کے بعد چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں بے شمار مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں بتدریج کمی لانے کے اقدامات کرے، آئندہ 2 مانیٹری پالیسی میں شرح سود 600 پوائنٹس کم کی جائے۔

سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام نے دعویٰ کیا کہ وزیر مملکت خزانہ نے اپٹما وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

اپٹما وفد کا کہنا تھا پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں دگنی ہے، اگر بجلی قیمت 9 سینٹ ہوجائے تو ٹیکسٹائل ایکسپورٹ چند سالوں میں دگنی ہوسکتی ہے۔

حکومتی یقین دہانی سے امید ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر پروگرام طے کیا ہے، امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 اکتوبر 2024
کارٹون : 1 اکتوبر 2024