• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز متاثر

شائع October 4, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی اور لاہور میں انٹرنیٹ ڈیٹا متاثر ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فوی جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیربختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں آج قوم کوکی خیل اور اسلام آباد میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہیں، انٹرنیٹ بند ہونے سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر موبائل فون سروس بند ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024