• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

صدارتی ایوارڈ سے متعلق میرے بیان کو غلط سمجھا اور پیش کیا گیا، فضیلہ قاضی

شائع October 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ چند دن قبل ان کی جانب سے ایک پروگرام میں صدارتی ایوارڈز سے متعلق کہی گئی بات کو میڈیا اور سوشل میڈیا میں غلط سمجھا اور پیش کیا جا رہا ہے۔

فضیلہ قاضی نے اپنی خبر سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا، جیسا خبروں میں بتایا اور لکھا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے ایک پروگرام میں دیے گئے صدارتی ایوارڈز کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جس سے حقیقت کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ کیبنیٹ ڈویژن میں بیٹھے افراد صدارتی ایوارڈز کے لیے ان فنکاروں کو منتخب کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں جو ایسے ایوارڈز کے اصل حقدار ہوتے ہیں۔

اس سے قبل فضیلہ قاضی نے ہنسنا منع ہے میں شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدارتی ایوارڈ کے لیے ان کی فائل پانچ سال سے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈز دینے والوں کو وہ نظر نہیں آتیں، کوئی اور نظر آجاتا ہے۔

فضیلہ قاضی نے طنزیہ انداز میں شکوہ کیا تھا کہ ایوارڈز دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو وہ نظر نہیں آتیں، کوئی دوسرا نظر آجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیبنیٹ ڈویژن میں نہ جانے کون لوگ بیٹھے ہیں، جنہیں کام والے نظر نہیں آتے لیکن انہیں نہ جانے اور کون کون نظر آجاتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024