• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

آج کا یوکرین کل کا مشرقی ایشیا بن سکتا ہے، جاپانی وزیر اعظم کی تنبیہ

شائع October 4, 2024
جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تائیوان کی صورتحال تشویش کا باعث ہے — فوٹو: اے ایف پی
جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تائیوان کی صورتحال تشویش کا باعث ہے — فوٹو: اے ایف پی

جاپان کے نئے وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے پہلی پالیسی تقریر میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا یوکرین کل کا مشرقی ایشیا بن سکتا ہے جبکہ ملک میں کم شرح پیدائش کو خاموش ہنگامی صورتحال بھی قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ آج کا یوکرین کل کا مشرقی ایشیا بن سکتا ہے، یوکرین میں ڈیٹرنس کیوں کام نہیں کرتا؟

67 سالہ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’بین الاقوامی برادری مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی طرح تیزی سے منقسم اور محاذ آرائی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔‘

شیگیرو اشیبا نے چین کا براہ راست کوئی حوالہ نہیں دیا، لیکن حالیہ برسوں میں بیجنگ کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات خراب ہوئے ہیں کیونکہ بیجنگ خطے میں متنازع علاقوں کے اردگرد اپنی فوج کی موجودگی کا دعویٰ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تائیوان کی صورتحال تشویش کا باعث ہے، بیجنگ جمہوری جزیرے کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتا ہے، اس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے خود مختار جزیرے پر اپنا تسلط قائم کیا ہے۔

جاپان نے دفاعی اخراجات میں بڑے اضافے کے منصوبوں اور فلپائن اور جنوبی کوریا سمیت امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو بڑھا کر چین کو بھی ناراض کیا ہے۔

اگست میں چین نے اپنے فوجی طیارے کی پہلی بار جاپانی فضائی حدود میں داخلے کی تصدیق کی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد ایک جاپانی جنگی جہاز پہلی بار تائیوان سے گزرا تھا۔

شیگیرو اشیبا نے نیٹو کی طرز پر ایک علاقائی فوجی اتحاد کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں سلامتی کا ماحول دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سب سے زیادہ سنگین ہے۔

کم ہوتی آبادی

بہت سے ترقی یافتہ ممالک کی طرح جاپان کو بھی آبادی کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ اس کی آبادی میں عمر رسیدہ افراد ہیں اور شرح پیدائش بھی انتہائی کم ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق موناکو کے بعد دنیا کی قدیم ترین آبادی اس ملک میں ہے۔

جاپانی وزیر اعظم نے شرح پیدائش کی صورتحال کو خاموش ہنگامی صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کو فروغ دے گی۔

دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت میں اسکینڈلز اور افراط زر کی وجہ سے فومیو کشیدا ووٹر میں غیر مقبول تھے۔

جاپانی وزیر اعظم ایک نئے مالیاتی پیکج کے ذریعے آمدنیوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024